ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایس ایف کی میٹنگ کے دوران چلا فحش ویڈیو، سخت کارروائی کی ہدایت 

بی ایس ایف کی میٹنگ کے دوران چلا فحش ویڈیو، سخت کارروائی کی ہدایت 

Wed, 14 Jun 2017 11:33:34  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پنجاب کے فیروزپور میں بی ایس ایف کی 77ویں بٹالین کے اجلاس میں فحش ویڈیو چل گیا۔ہفتہ کوتقریبا 2درجن بارڈر سکیورٹی فورس کے جوان سالانہ میٹنگ کے لیے پہنچے تھے، سارے جوان ایک حوصلہ افزا ویڈیو دیکھنے کے لیے بیٹھے تھے، اسی دوران اسکرین پر پورنوگرافک ویڈیو چل گیا ،تو سارے جوان سکتے میں آ گئے۔بارڈرسیکورٹی فورس نے اس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔فوجی کانفرنس شرکت کے لیے پہنچنے والے افسروں میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھے، ویڈیو چلنے کے بعد یہ تمام لوگ کانفرنس سے شرمندہ ہوکر ہیڈکواٹر سے باہر نکل گئے۔بی ایس ایف کے ذرائع نے کہا کہ یہ ایک اتفاقی واقعہ ہے ، اس کے فورا بعد ہی ایک سینئر افسر نے پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ویسے پریزنٹیشن کے لیے ذمہ دار آفیسر کے لیپ ٹاپ میں پورن کلپ سوال کھڑے ضرور کرتی ہے ۔بی ایس ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے،اس بات کا بھی جلد پتہ لگا لیا جائے گا کہ غلطی کہاں ہوئی اور کس افسر نے یہ غلطی کی تھی۔پنجاب میں بارڈرسیکورٹی فورس کے ترجمان اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آرایس کٹاریا نے کہا کہ اس وقت اس بات کو بتانا بہت ضروری ہے کہ بی ایس ایف ایک بہت ہی منظم فورس ہے، اس طرح کی حرکت نظم و ضبط پر اثر ڈالے گی، جو بالکل ہی ناقابل برداشت ہے، اس معاملہ میں بھی جانچ پوری ہونے کے بعد قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔


Share: